Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج پر جانے والے شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر 18 مئی کو گولی ماری تھی
شائع 01 جون 2024 10:59pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں ہوئے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عبدالقادر اور کاشف کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں عازمِ حج کو قتل کیا تھا۔

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے جنازہ میں جانے والوں کو لوٹ لیا

خیال رہے کہ 18 مئی کو اقبال ٹاؤن نجف کالونی کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ۔ بیٹا شعیب بینک سے پیسے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پیچھا کیا۔ گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے شعیب نامی نوجوان پر فائرنگ کی تھی بیٹے کو بچانے آئے والد فائرنگ کی ذد میں آکر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈکیت مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاہنہ میں موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فرحان اور زین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں پروفیسر کو قتل کیا تھا۔

کراچی: تاجر کے گھر ڈکیتی کیس میں اہم پیشرفت، ڈی ایس پی سمیت 18 ملزمان بری

دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈکیت مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاہنہ میں موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فرحان اور زین کے نام سے ہوئی۔

lahore

Police Encounters