Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا فیصلہ نظر انداز؟ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

وزیراعظم نے پیٹرول سستا کرنے کا جو اعلان کیا اس کا کیا بنا؟
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 10:27am

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا، لیکن اس کے باوجود پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچھی خاصی کمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

وزیراعظم کے اعلان میں حیران کن امر یہ تھا کہ حکومت کی جانب سے توقع سے زائد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم یہ حیرانی عارضی ثابت ہوئی اور اس اعلان پر وضاحتیں آنا شروع ہوگئیں۔

وزارت خزانہ کے پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو ان میں کی گئی کمی معمولی سی تھی۔

وزرات خزانہ نے اس اعلان کے برعکس آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی گئی۔ ہے جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی اور نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

مہنگائی کی شرح میں غیر متوقع کمی، پیٹرول مزید سستا کرنے کا حکومتی اشارہ

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عالمی منڈی میں مندی کے رجحان کے سبب ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 مئی کو تقریباً 6 روپے 50 پیسے سے 7 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے، جبکہ اس سے پچھلے 15 دنوں میں 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی اور اسی کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کی کمی کا امکان تھا۔

petrol price

اسلام آباد

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

diesel

petrol price hike

PM Shehbaz Sharif

petrol rates