Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو 28 جون کو پیش کرنے کا حکم

عدالت نے عمران خان کی پیشی کے لیے روبکار جاری کردیا
شائع 31 مئ 2024 10:02pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دفعہ 144 خلاف ورزی اور توڑپھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو 28 جون کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ سے متعلق دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

شبلی فراز، واثق قیوم اور علی نواز اعوان نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگائی۔

علیمہ خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

عدالت نے آج کی سماعت میں غیرحاضر رہنے والے ملزمان مراد سعید، حماد اظہر ،فرخ حبیب، حسان نیازی اور دیگر کارکنان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت کسی دوسرے مقدمے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں لہٰذا آئندہ سماعت پر عدالت پیشی کے لیے روبکار جاری کی جائے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے تمام غیر حاضر ملزمان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت پیشی کے لیے روبکار جاری کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔

rawalpindi

ATC

imran khan

Section 144

Violation of Section 144