Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، شیڈول بھی آگیا

عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں کب اور کہاں سے روانہ ہوں گی
شائع 31 مئ 2024 06:42pm

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، 14، 15 اور 16 جون کو عید اسپیشل ٹرینز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

دوسری اسپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جائے گی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینوں حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Pakistan Railways

lahore

Pakistan Railway

eid special train

Train

eid ul adha

Eid Train