Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس کی سماعت 5 جون کو

عدالت نے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 06:11pm

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، جس کی سماعت 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

واوڈا اور مصطفی کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس: دونوں کوبلا لیتے ہیں ہمارے منہ پرآکر تنقید کرلیں، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

سپریم کورٹ کا توہین عدالت پر مبنی مواد چلانے پر میڈیا کیخلاف کارروائی کا عندیہ

فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے 17 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Faisal Wada

faisal vawda

Supreme Court of Pakistan