Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پراپرٹی لین دین کے نتازع پر ٹارگٹ کلنگ: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

مقتولین کی شناخت 42 سالہ اسد اور 22 سالہ طیب سے ہوئی ہے
شائع 31 مئ 2024 03:17pm

لاہورمیں سبزہ زار کےعلاقہ میں ملزمان نے گھات لگا کر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 42 سالہ اسد اور 22 سالہ طیب سے ہوئی ہے جبکہ ان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواردو ملزمان نےفائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزم فہد کا مقتول اسد کے ساتھ پراپرٹی لین دین کا تنازع تھا، 4 ماہ قبل فائرنگ سے فہد زخمی ہوا اور مقدمہ مقتول اسد پردرج ہوا، فائرنگ سے اسد اور اسکا ملازم ہلاک ہوئے۔

پولیس نے نامزد ملزم فہد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے لیے تفتیش شروع کردی۔

lahore

police