Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کراچی میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی، ایس ایس پی کی طلبی

دونوں افسران 5 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے، توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت
شائع 31 مئ 2024 02:33pm

دونوں افسران 5 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے، توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر عدالت نے ڈی سی ایس اور ایس ایس پی ایسٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر دائر کی جانے والی توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

فاضل عدالت نے ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔ دونوں اعلیٰ افسران کو 5 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انتظامیہ پاکستان تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت دے چکی ہے۔

pti rally

Sindh High Court

D C EAST

S S P EAST

CONTEMPT OF COURT CASE