Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

’ساتھی طالبات‘ کے معاملے پر پشاور یونیورسٹی کے طلبا دوسری مرتبہ گتھم گتھا

ٹور پر جانے والے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلبا کا اصرار تھا کہ شعبہ کی لڑکیاں ان کے ساتھ جائیں گی، جھگڑے کی ویڈیو کی وائرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 12:28pm

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے طلبا ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر ’ٹور‘ کے معاملے پر آپس میں لڑ پڑے اور جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی۔ اس سے قبل ان طلبا میں 7 کے اوپر ایک ماہ قبل لڑائی کے دوران توڑ پھوڑ ہونے پر فی کس 2 ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا

تفصیلات کے مطابق شعبہ اکنامکس کے طلبہ ایک ماہ قبل جامعہ کے زیر اہتمام ٹور کے تحت ’باڑہ گلی‘ کیمپس گئے جہاں شعبہ اکنامکس کے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلبا میں مبینہ طور پر ’ساتھی طالبہ‘ کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

اس حوالے سے پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ پشاور کے جنرل سیکرٹری فائد خطاب نے ’آج نیوز‘ کو بتایا کہ اکنامکس ڈپارٹمنٹ کے طلباء میں ٹور پر جانے میں ’ساتھی طالبات‘ کے معاملے پر تنازع ہوا کیونکہ چوتھے اور چھٹے سمسٹر طلبا کا اصرار تھا کہ شعبہ کی ساتھی طالبات ٹورمیں ان کے ساتھ جائیں۔

علاوہ ازیں شعبہ اکنامکس کے کوآرڈینیٹر سلمان آمین نے تصدیق کی کہ ایک ماہ قبل طلبا یونیورسٹی ٹور پر پشاور یونیورسٹی کے باڑہ گلی کیمپس گئے تھے جہاں ان میں تصادم ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کو طلبا نے انتظامیہ سے چھپایا تاہم جب یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ آفس سے 10 ہزار روپے جرمانے کا مراسلہ موصول ہوا تو معاملہ کھلا

واضح رہے کہ اس جھگڑے میں جامعہ کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ٹور کے آرگنائزر نے جھگڑے کے بعد فریقین کے مابین صلح صفائی کرادی اور اس دوران شعبہ کی چیئرپرسن پورے معاملے پر لاعلم رہیں۔

شعبہ اکنامکس کے کوآرڈینیٹر سلمان آمین نےبتایا کہ ’جب ٹور آرگنائزر سے پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ ہمارا تصفیحہ ہوچکا ہے جسکے بعد اکنامکس ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے ملوث طلبا کی نشاندہی کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

جس کے بعد طلبا نے پرامن طور پر رہنے کی یقین دہانی کرائی لیکن اسکے بعد ایک بار شعبہ اکنامکس کے طلبا آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ طلبا نے کیاری میں لگی اینٹیں بھی ایک دوسرے پھینکیں۔ اس جھگڑے میں تقریباً 10 طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان جامعہ پشاور محمد نعمان کا مؤقف

ترجمان جامعہ پشاور محمد نعمان نے بتایا کہ یونیورسٹی میں رونما ہونے والے واقعات کو جامعہ پشاور کی ڈسپلنری کمیٹی دیکھتی ، اکنامکس ڈپارٹمنٹ کے طلبا میں تصادم کا واقعہ میں ملوث طلبا کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اب معاملہ کمیٹی دیکھ رہی ہے اور ملوث طلبا کے والدین کو بھی کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے اطلاع کی جاچکی ہے، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی جسکے بعد ملوث طلبا کے خلاف کاروائی کی جائے گی کیونکہ یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی‘۔

peshawar

clashes

University of Peshawar