Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شریعت میں نسوار حرام نہیں، وزیرِ زراعت کے پی سجاد خٹک کا استدلال

تمباکو شرعی اعتبار سے مباح ہے یعنی حلال ہے نہ حرام، ایوان میں بحث کے دوران اظہارِ خیال
شائع 31 مئ 2024 09:58am

خیبر پختونخوا کے وزیرِ زراعت میجر (ر) سجاد خٹک نے کہا ہے کہ نسوار پر ٹیکس لگانا درست نہیں کیونکہ یہ عوام کا نشا ہے اور شریعت نے بھی اس پر پابندی نہیں لگائی۔

ان کا کہنا ہے کہ نسوار تمباکو سے بنتی ہے اور تمباکو کے معاملے میں شریعت غیر جانب دار ہے یعنی اِسے استعمال کرنے کا ثواب ہے نہ عذاب۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فائنانس بل پر بحث کے دوران میجر (ر) سجاد خٹک نے کہا کہ شرعی اعتبار سے تمباکو مباح ہے۔ مباح چیز کے استعمال پر تادیب نہیں ہوتی۔

ایوان میں فائنانس پر بحث کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت سے کہا تھا کہ سادہ تمباکو اور نسوار پر ٹیکس بڑھایا جائے اور اسکولوں پر ٹیکس گھٹایا جائے۔

naswar

TOBACCO TAX

SAJJAD KHATAK

NO TAX

SHARAIAT DOESN'T BAN