Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیک چیک: کیا جناح اسپتال لاہور مریم نواز کے نام پر رکھا جا رہا ہے؟

عظمیٰ بخاری کا بیان سامنے آگیا۔
شائع 30 مئ 2024 09:49pm

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز لاہور رکھنے پر عظمیٰ بخاری کا بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی ایک خبر نے اس وقت سب کی توجہ سمیٹی جب محکمہ صحت پنجاب کاایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا۔

نوٹیفکیشن میں لکھا تھا کہ لاہور کے ج جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل دیا گیا ہے ، زیر تعمیر اسپتال کا نام مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز لاہور رکھ دیا گیا۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد عظمیٰ بخاری کا بیان سامنے آگیا۔ اپنے ٹوئیٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کے بارے میں فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے،جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،کسی اسپتال کا نام نہیں بدلا جارہا۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے زِیر تعمیر منصوبے کا نام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جناح اسپتال رکھا۔

PMLN

uzma bukhari

Maryam Nawaz Sharif