Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیلوں کے میدان سے اچھی خبر، پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

گرین شرٹس نے والی بال سیریز کے تیسرے میچ میں بھی کینگروز کو دھول چٹادی
شائع 30 مئ 2024 09:17pm

کھیلوں کے میدان سے اچھی خبر ہے کہ پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کو 0-3 سیٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

گینگروز گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ روکنے میں ناکام رہے، قوم والی بال ٹیم نے تیسرا میچ 24-26، 20-25، 20-25پوائنٹس سے جیتا۔

پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو0-3سیٹ سے شکست دی تھی۔

سیریز کے اختتام پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی اور وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود نے انعامات تقسیم کیے۔

اسلام آباد

Australia

Volleyball

australian volleyball team

pakistan v s australia