Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب سےزیادہ پُرتعیش قیدی کون ؟ طلال چوہدری نے بتا دیا

سہولیات کےباوجودکہتےہیں قیدتنہائی میں ہیں،طلال چوہدری
شائع 30 مئ 2024 08:09pm

عمران خان نے چیف جسٹس سے قیدتنہائی کا شکوہ کیا تولیگی رہنما طلال چوہدری میدان میں آگئے ۔ کہا کہ سب سےزیادہ پرتعیش قیدی عمران خان ہیں۔ ایسی سہولیات شایدہی دنیامیں کسی کوملی ہوں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ایساکوئی قیدی نہیں جس کوڈاکٹر،ورزش کی مشین،ملازم میسرہوں ، عمران خان سب سےزیادہ پرتعیش قیدی ہیں اور ان سہولیات کےباوجودکہتےہیں کہ میں قیدتنہائی میں ہوں ۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نےایک بارپھرجھوٹابیانیہ بنانےکی کوشش کی ہے کیونکہ وہ عمران خان جھوٹابیانیہ بنانےکےماہرہیں، پی ٹی آئی دورمیں مخالفین کو کال کوٹھڑیوں میں رکھاگیا، میڈیاکوگمراہ کرنابانی پی ٹی آئی کی عادت ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کوخط لکھا، وہ ملک میں افراتفری چاہتےہیں اور افراتفری پھیلاکرریلیف لیناچاہتےہیں، جھوٹ بولنااورجھوٹ لکھنا عمرا ن خان کی عادت ہے۔

PMLN

talal chaudhry