Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین پاکستان تعاون، بھارتی میڈیا کے ’ایل او سی‘ پر موجود پاکستانی تنصیبات کے حوالے سے بڑے دعوے

چینی فوجی اور انجینئیرز ایل او سی میں زیر زمین کیا کر رہے ہیں؟
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 07:33pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان گزشتہ تین سالوں سے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چین کے ساتھ دفاعی تعاون میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے چین لائن آف کنٹرول پر پر لوہے سے ڈھکے بنکر بنا رہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو بغیر پائلٹ کے چلنے والے جنگی ہتھیار بھی سرحد تعینات کیے جا رہے ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سابق امریکی جنرل کے اہم انکشافات

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایل او سی پر انتہائی خفیہ کمیونیکیشن ٹاورز لگائے جا رہے ہیں اور زیر زمین فائبر کیبل بچھائی جا رہی ہے،جس میں چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

دعوے کے مطابق درمیانے اور کم اونچائی والے ہدف کا پتہ لگانے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ”جے وائی“ اور ”ایچ جی آر“ جیسے چینی ریڈار سسٹمز انسٹال کئے گئے ہیں، جو فوج اور فضائی دفاعی یونٹس کو خفیہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان سے ڈرانے والے بھارتی دانشور نے پھر قضیہ کھڑا کردیا

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل او سی سے منسلک مختلف مقامات پر چینی کمپنی کی تیار کردہ 155 ایم ایم ہووٹزر توپ SH-15 بھی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی اور انجینئرز ایل او سی کے ساتھ زیر زمین بنکروں کی تعمیر سمیت انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

azad kashmir

india

china

CPEC

پاکستان

Line of control (LOC)