بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس: عدالت نے درخواستیں نمٹادیں
سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس میں عدالت نے ٹیکس وصولی کے ٹھیکے پر نظر ثانی کی میئر کراچی کی یقین دہانی پر درخواستیں نمٹا دیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ بیان کے مطابق میونسپل ٹیکس کے ٹھیکہ او طریقہ کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ: بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس کا فیصلہ محفوظ
عدالت میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کے الیکٹرک براہِ راست میونسپل ٹیکس سے کٹوتی نہیں کرے گی، ٹیکس کی وصولی کے لیے بلدیاتی کونسل کے ارکان پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی تاہم ٹیکس ان شہریوں پر عائد نہیں کیا جائے گا جو کے الیکٹرک کا 10 ہزار روپے سے کم بل ادا کرتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے ماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کم آمدنی والے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
عدالت عالیہ نے ٹھیکے پر نظر ثانی اور از سر نو عمل مکمل کرنے کے لیے 3 ماہ کی مہلت دے دی۔
Comments are closed on this story.