Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں گھر میں خوفناک آتشزدگی، دو بچے جاں بحق

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا
شائع 30 مئ 2024 06:26pm

گجرات کےمحلہ اسلام پورہ میں واقعہ مکان میں خوفناک آتشزدگی کے باعث دو بچے جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ آتشزدگی کےچار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا،ڈاکٹرزکے مطابق زخمیوں میں ساٹھ سالہ نعیم کا جسم بھی پوری طرح جل گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت آٹھ سالہ مسکان اور چھ سالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ آگ کیسے لگی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

fire

Gujrat

rescue 1122