Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو کم قیمت پر پلاٹ دینے کا عندیہ

کابینہ نےنئے اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی
شائع 30 مئ 2024 05:38pm

سندھ کابینہ کے اجلا س کے بعد سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو کم قیمت پر پلاٹ دینے کا عندیہ دے دیا کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلا س میں 41 آئٹمز پر بحث اور ا ہم فیصلے ہوئے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو فیصلے ہوئے ہیں سندھ کی بہتری کے لئے ہوئے ہیں مختلف محکموں کے لئے ہاوسنگ سوسائٹیز بنانےجا رہےہیں ۔ میرٹ پر بیلٹنگ کا فیصلہ کریں گے، ای لاجسٹک پورٹل لانے کے لیے قوانین میں ترمیم کریں گے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کوڈیجیٹلائزکررہے ہیں، سندھ میں 48محکمے ہیں، 16محکموں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔

سینئرصوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل کی زمین پر ایکسپورٹ پروسسنگ زون بنائیں گے، وفاق اور صوبائی حکومت اس منصوبے پر کام کریں گے، اسٹیل مل کو بند نہیں کریں گے، اس کی نجکاری نہیں ہورہی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے کراچی میں50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ سندھ حکومت بسوں کاکرایہ دیتی رہے گی، سڑکوں پر گھروں کی تعمیر کا ملبہ پھینک دیا جاتا ہے، بعض اوقات ملبہ نالوں میں پھینکا جا رہا ہوتا ہے، اب اگر کوئی ملبہ سڑک پر پھینکے گا تو ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ میں ون اسٹاپ سرمایہ کےلیےایک ڈیلرپلان کی منظوری دی، تعلیم ، ایکسائز، زراعت، داخلہ، صحت کے محکموں کو ڈیجیٹلائزکررہے ہیں، محکموں میں آن لائن کی سہولت دیں گے، عوام کو آ ن لائن سروسز مہیاکریں گے، ملیرایکسپریس وے پر100 ایکڑزمین اسپیشل چلڈرنزکے لیے بنا رہے ہیں جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اس وقت 50 بسیں 3 روٹس پرچل رہی ہیں، سند ھ کابینہ نے الیکٹرک بسوں کے کرائے میں کمی اور کراچی میں50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے ، 8 سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی، سندھ کابینہ نے بسوں کے 6 ماہ کے کرائے 412.5 ملین روپےکی منظوری دیدی۔ سندھ کابینہ 7 سال کےلیے 825 ملین روپے ہرسال دیتی رہےگی۔

سندھ کابینہ اجلاس میں دیرینہ ایشوز پربات ہوئی، سندھ کابینہ نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے9.6بلین کی منظوری دیدی۔ جبکی کابینہ اجلا س میں آج 41 آئٹمز پر بحث اور ا ہم فیصلے ہوئے ہیں ۔

Sindh government

Sharjeel Memon