Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں لوگوں نے اپنی عدالت لگالی، بدفعلی کے ملزم کی مونچھیں، بھویں اور سر کے بال کاٹ دیے

پولیس نے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
شائع 30 مئ 2024 04:04pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میاں چنوں میں نواحی گاؤں میں بدفعلی کےالزام پرلوگوں نےاپنی عدالت لگا کر مبینہ ملزم کی مونچھیں، بھویں اور سرکےبال کاٹ دیےگئے

شہریوں نے تشدد کا بال مونڈنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے نوٹس لیا تو پولیس واقعے میں ملوث 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او کہناتھاکہ تشدد کے مرتکب ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

punjab

Rape

Child Abuse

children