Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری کو چُھو گیا

محکمہ موسمیات نے شہر قائد سے متعلق پیش گوئی کردی
شائع 30 مئ 2024 03:28pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

شہر قائد میں سورج ایک بار پھر آنکھ دکھانے لگ گیا ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے باعث شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے لگے۔

شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، جبکہ آج شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم شہر میں گرمی کی شدت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

جنوب مغرب سمت سے18کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوامیں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

جبکہ پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون تک کراچی میں ہیٹ ویوو رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Heatwave

KARACHI HOT WEATHER