Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

والدین کا موسم گرما کی چھٹیوں میں اسکول فیس ختم کرنے کا مطالبہ

گرمی کی چھٹیوں پر نجی تعلیمی اداروں نے فیس واؤچر والدین کو بھجوا دیا
شائع 30 مئ 2024 02:16pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

تعلیمی اداروں کی فیسوں سے متعلق جہاں والدین شکوے اور تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں اب موسم گرما کے حوالے سے فیسوں کی ادائیگی پر بھی مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

موسم گرما کی تعطیلات میں اسکول تو بند ہونگے مگر فیس باقاعدگی سے ادا کرنا پڑے گی۔

تعطیلات پر ایڈوانس فیسوں کی ادائیگی سے متعلق والدین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں فیس کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

موسم گرما کی چھٹیاں ہونے سے درسگاہیں بند رہینگی جبکہ طلبہ دوماہ تعلیمی اداروں سے دور لیکن والدین کی مشکلات بڑھ گئیں بچے اسکول نہ بھی جائیں مگر اسکول اخراجات والدین ہی ادا کرینگے، دوماہ کے فی وائچرنے دستک دے دی۔

ماں بچے کے ساتھ کیا کرتی تھی؟ خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ نے حیران کردیا

نجی تعلیمی اداروں کے اضافی فیس کے واؤچر پر والدین سیخ پا ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب والدین اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں والدین کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ دو ماہ بچے گھر ہیں تو فیس کس بات کی؟

یہ روایت ختم ہونی چاہے۔ جبکہ ماہرین تعلیم کا ماننا ہے کہ تعطیلات میں ادارے بند نہیں ہوتے تاہم اسکول فیس نصف کرنی چاہیے۔

پاکستان

تعلیم

Parents

summer vacation

fees