Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان کے اسکول کی تباہی میں استاد کے ملوث ہونے کا انکشاف

مسلح افراد نے تالے توڑ کر سامان کو آگ لگائی، چوکیدار محمد نور کی مدعیت میں مقدمہ درج
شائع 30 مئ 2024 02:12pm
علامتی تسویر
علامتی تسویر

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں مڈل اسکول جلانے میں اسکول کے استاد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چوکیدار محمد نور کے بیان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ محمد نور کے بیان پر اس کی مدعیت میں تھانہ رزمک میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چوکیدار محمد نور کے بیان کے مطابق 25 مئی کو پانچ مسلح نقاب پوش افراد دیوار پلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کمرے کی چابیاں مانگیں۔ انکارپرتالے توڑدیے۔

محمد نور نے بتایا کہ مسلح افراد کمرے میں رکھی ہوئی تمام اشیا کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسکول ٹیچر فریداللہ کی ایما پر طالبات کو ہراساں کرنے اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلح نقاب پوش ملزمان نے تالے توڑ کر سامان کو آگ لگائی۔

North Waziristan

FIR LODGED

SCHOOL RANSACKED