Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر توانائی نے نئی نوید سنا دی، ’روشن پاکستان پروگرام سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘

فیسکو میں 6 فیصد، آئیسکو میں 7 فیصد فیڈرز پر بجلی بند ہوئی، ملتان میں 15فیصد لائن لاسز کیٹگری فیڈرز پر بجلی بند ہوئی، اویس لغاری
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 02:18pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کےشعبے میں مزید اقدامات کررہے ہیں، ’روشن پاکستان پروگرام‘ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ان علاقوں میں بجلی بند نہ کریں تونقصانات مزید بڑھ جائیں گے، یہ وہ پریکٹس ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ جہاں 20فیصد سے کم نقصانات ہیں وہ بجلی بھی کم جارہی ہے، لیسکو میں ایک ہزار978 فیڈرز ایسے ہیں جہاں تقصانات کے باعث بجلی بند ہے، جہاں 20سے 100فیصد نقصانات ہیں وہاں لوڈشیڈنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، صوبوں کے ساتھ بات کی ہےکہ بجلی چوری کے خلاف ساتھ دیں، بجلی چوروں کی وجہ سے کنزیومرز کو مشکلات پیش آئیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ فیسکو میں 6 فیصد، آئیسکو میں 7 فیصد فیڈرز پر بجلی بند ہوئی، ملتان میں 15فیصد لائن لاسز کیٹگری فیڈرز پر بجلی بند ہوئی۔

electricity

Loadshedding

National Electric Power Regulatory Authority