Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا امکان، دو وزرا سے وزراتیں واپس لینے کا سگنل

وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں
شائع 30 مئ 2024 01:10pm

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں روبدل کا امکان ہے۔ کابنیہ میں شامل دو وزرا سے وزراتیں واپس لینے کا سگنل مل گیا۔ بعض وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی اور ارکان اسمبلی کی طرف سے صوبائی وزرا کے خلاف شکایتوں کے ازالے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں، وزیر صحت قاسم علی شاہ کے خلاف تو پارٹی کے سئینر رہنما نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخوراک ظاہرشاہ طورو پر گندم خریداری میں مبینہ کرپشن کی شکایات سامنے آرہی ہیں، وزیرپبلک ہیلتھ وانجینئرنگ پختون یار کے کارکنوں کے ساتھ رویہ اچھا نہ ہونے کی شکایت ہے جبکہ وزیر جنگلات فضل حکیم کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ ان کا محکمے پر کنٹرول نہیں ہے اور افسران ان کی بات نہیں مانتے۔

زرائع کے مطابق دو وزرا کو ہٹانے کے بعد صوبائی کابنیہ دو نئے لوگوں کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو مشیر مقرر کئے جانے اور رکن اسمبلی علی شیر آفریدی کو بھی کابنیہ میں شامل کرنے کا امکان بھی ہے۔

KPK

governor kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)