Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر زرداری ملک ریاض کو منانے دبئی پہنچ گئے ہیں، بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

ملک ریاض کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جاری ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 30 مئ 2024 11:53am

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ملک ریاض کو منانے دبئی پہنچ گئے ہیں اور ملک ریاض کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ حواس باختہ ٹولہ عمران خان کے خلاف ہر حد تک جانے کو تیار ہے تاہم ملک ریاض کے ڈٹ جانے پر بحریہ ٹاون کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ لندن پلان کو تقویت دینے کے لئے آصف علی زرداری نے دبئی میں ڈیرے ڈالے ہیں لیکن ملک ریاض کے ڈٹ جانے پر بحریہ ٹاون کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ بحریہ ٹاون کے عملے کو اغوا کیا گیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق جعلی فارم 47 حکومت کے اوسان خطا ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سازشی ٹولے کو فکر ہے کہیں عمران خان جیل سے باہر نہ نکال آئیں اس لئے راج کماری کابینہ نے بھی خان کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی جو آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

KPK

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

President Asif Ali Zardari

MALIK RIAZ HUSSAIN