Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاپتا کشمیری شاعر کی گرفتاری ظاہر: احمد فرہاد کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

مظفرآباد پولیس نےاحمد فرہاد کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 08:56am
—فوٹو: بی بی سی
—فوٹو: بی بی سی

اسلام آباد سے لاپتا کیے جانے والے کشمیری شاعراحمد فرہاد کو 16 دن بعد گرفتاری ظاہر کردیا گیا جس کے بعد مظفرآباد پولیس نے تحصیل نصیرآباد کے تھانہ کہوڑی میں شاعراحمد فرہاد سے اہل خانہ کی ملاقات کروائی ہے۔ احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری نے بھی فیملی سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد فرہاد سے اسکی اہلیہ عروج زینب، بھائی سید لیاقت شاہ اور بیٹے نے ملاقات کی۔ پولیس نے احمد فرہاد کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرچکی ہے۔

پولیس نے لاپتہ شاعر کی گرفتاری ظاہر کردی، مقدمہ درج، دھیر کوٹ منتقل

دوسری جانب احمد فرہاد کے اہل خانہ نے اسکی ضمانت پر رہائی کیلئے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے احمد فرہاد کی بھائی سید لیاقت شاہ نے بتایا کہ احمد فرہاد کی حالت ٹھیک ہے اور فرہاد کے خلاف بنائے گئے مقدمات ختم کرانے کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

مظفرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ احمد فرہاد نے پولیس کے عدم تعاون پرشکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریمانڈ کی صورت میں تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا۔ ہم مظفرآباد صدر تھانے پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ احمد فرہاد یہاں موجود نہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حقائق کے منافی خبر شیئر

شاعر احمد فرہاد پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حقائق کے منافی خبر شیئر کرکے دہشت گردی اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باغ کے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری پولیس نے گزشتہ ورز ظاہر کی۔ احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیرکوٹ میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تھانہ دھیرکوٹ منتقل کردیا گیا تھا۔

احمد فرہاد کی ضمانت کے لیے دھیرکوٹ عدالت میں درخواست دے دی گئی، درج مقدمے کے مطابق احمد فرہاد راولپنڈی سے گاڑی پر اپنے آبائی گھر آرہے تھے کہ گجر کوہالہ پولیس چوکی پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران احمد فرہاد سے پولیس اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی جس پر احمد فرہاد نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جس پران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

کشمیری لاپتا شاعر کیس میں غیرمعمولی اہم پیشرفت: ادارے تب ہوں گے جب ملک ہوگا، جسٹس محسن اختر

اس سے قبل احمد فرہاد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا تھا کہ احمد فرہاددھیرکوٹ تھانہ میں ہے اور اسکے خلاف وہاں مقدمہ درج ہے۔

احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے 15 روز سے ملک بھر میں احتجاج جاری رہا تاہم ابھی تک احمد فرہاد کی رہائی نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل اسلام آباد سے 14 مئی کو لاپتا ہونے والے کشمیری شاعر احمد فرہاد سے متعلق اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ احمد فرہاد کا پتا چل گیا اور وہ ڈسٹرکٹ باغ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہے۔ اب اس ایف آئی آر کی نقول وصول ہوئی ہے جس کے متن کے مطابق شاعر احمد فرہاد کے خلاف 29 مئی یعنی (آج) ہی مقدمہ درج کیا گیا۔

اسلام آباد

poet farhad shah kidnapped

poet farhad shah