Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز سے 4 دن پہلے رینکنگ جاری، ٹاپ 5 میں کتنے پاکستانی شامل

بولر کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10 میں بھی جگہ نہ بنا سکا
شائع 29 مئ 2024 10:13pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے 4 دن پہلے قبل نئی مختصر فارمیٹ کی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ 5 میں شامل ہیں جبکہ کوئی بھی بولر ٹاپ 10 میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 پلئیرز رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہ آسکی ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں کوچ اور سلیکٹر کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟

کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرزکی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ٹاپ پر ہیں ، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، البتہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

ICC

dubai

t20 cricket

ICC T20 World Cup

t20 ranking

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)