Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پنجاب میں آئن لائن منڈیاں متعارف، کیٹل کمپنی نے ایپ تیار کر لی

شہری اب گھر بیٹھے ہی قربانی کے جانور آن لائن خرید سکیں گے
شائع 29 مئ 2024 07:04pm

جدت کے دور نے جہاں روزمرہ کی اشیاء کی خریداری آسان بنا دی ہے وہیں آن لائن مویشی منڈیاں ایک نیا اضافہ ہے جس سے نا صرف شہری مستفید ہوسکتے ہیں بلکہ وقت، اضافی خرچ اور گرمی کی شدت سے بھی بچ سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی سہولت کیلئے ایک قدم اور آگے ، شہری اب عیدالاضحی پر گھر بیٹھے ہی قربانی کے جانور آن لائن خرید سکیں ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے جانوروں کی خریداری اور عوام کی سہولت کیلئے روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ آن لائن مویشی منڈیاں لگانے کی بھی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ آن لائن منڈیوں میں ایسے اقدامات کریں کہ شہری اپنی پسند کا جانور خرید سکیں اور مہنگا بھی نہ ہو۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کیٹل کمپنی نے ایک ایپ تیار کرلی ہے جہاں بیوپاری جانوروں کی تصاویر اپ لوڈ کریں گے اور خریدار آن لائن جانور پسند کرکے ادائیگی بھی آن لائن ہی کرسکیں گے۔

شہریوں نے آن لائن مویشی منڈی کے اجرا کو سراہا ہے۔

punjab

Maryam Nawaz Sharif

Maweshi Mandi