Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اراکین اسمبلی کا خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کمرے نہ ملنے کا شکوہ

بیوروکریسی کے لوگ ہمیشہ کمرے ریزرو ہونے کا بہانہ کرتے ہیں، اپوزیشن ارکان
شائع 29 مئ 2024 06:43pm

پشاور میں اراکین اسمبلی نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کمرے نہ ملنے کا شکوہ کر ڈالا۔ کہتے ہیں اسلام آباد جانے والے اپوزیشن کے ارکان کو بھی خیبرپختونخوا ہاؤس میں جگہ دی جائے۔

عدنان وزیر، ریحانہ اسماعیل اور ثوبیہ شاہد نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کمرے نہ ملنے کا شکوہ کیا کہا کہ بیوروکریسی کے لوگ ہمیشہ کمرے ریزرو ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اسلام آباد جانے والے اپوزیشن کے ارکان کو بھی خیبرپختونخوا ہاؤس میں جگہ دی جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بات سے اتفاق ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں پہلی ترجیح ایم پی ایز ہونی چاہیے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس کے غلط استعمال کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے تاکہ تحقیقات ہو سکیں۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین نے شکوہ کیا کہ پہلے وزراء کو 600 لیٹر پٹرول ملتا تھا اب اس کی مقدار 390 لیٹر کر دی گئی ہے جس پر وزیر خزانہ آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمومی نظم و نسق چلانے کے لئے مطلوبہ رقم کی منظوری دیدی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے ڈیمانڈ نمبر 2 پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لی اپوزیشن اراکین کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد

KPK

governor kpk