Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائی کورٹ: بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس کا فیصلہ محفوظ

10 ہزار روپے تک کے بل والوں کو تو استثنیٰ دیا جائے،عدالت
شائع 29 مئ 2024 05:52pm

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میئر کراچی نے عدالت میں بتایا کہ کوشش کریں گے کہ سو یا دو سو یونٹس تک والے صارفین پر میونسپل ٹیکس کا اطلاق نا ہو جس پر عدالے ن ے جواب دیا کہ دس ہزار روپے تک کے بل والوں کو تو استثنیٰ دیا جائے۔

عدالتی ریمارکس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ معاملہ کونسل میں لے جائیں گے تاکہ از سرنو جائزہ لیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین کا کہنا تھا کہ بعض قراردادیں منظور ہوجاتی ہیں اورپارلیمان خاموش رہتی ہیں۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر تمام ضابطوں کے مطابق کام کریں جس پہر میئر کراچی نے کہا کہ میں کمیٹی بنائوں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کروں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسا کام ہو جس میں شفافیت ب اور کونسل کا وژڈم بھی نظر آئے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ عبوری فیصلہ آج ہی جاری کیا جائے گا۔

karachi

tax

Sindh High Court

TAX ON TIME