Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی کی شدت کے باعث دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے

جاں بحق بچوں میں 10سالہ راشد اور 9 سالہ علی شیر شامل ہیں
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 05:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جامشور و کے نواحی گاؤں داد محمد کھوسو میں گرمی کی شدت کے باعث دو سگےبھائی جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق بچوں میں 10 سالہ راشد اور 9 سالہ علی شیر شامل ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق بچوں کوسیہون اسپتال لےجارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

جبکہ علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا کہ پسماندگی کے باعث بنیادی سہولیات سمیت اسپتال بھی موجود نہیں ہے۔

گرمی کے سبب کراچی میں طالبہ بے ہوش

کراچی کےعلاقےملیرمیں طالبہ کے بے ہوش ہونےکا واقعہ سامنے آگیا گرمی اورحبس کےباعث طالبہ بے ہوش ہوگئی جس کے بعد اسکول انتطامیہ نے طالبہ کواسپتال منتقل کیا اور 23منٹ بعد بچی دوبارہ اسکول آگئی تھی اور پرچہ حل کر کے واپس گھرچلی گئی تھی۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبہ بغیرناشتہ کیےاسکول آئی تھی، واضح رہے کہ اسکول میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اب تک 4 بچے بے ہوش ہو چکے ہیں۔

sindh

Heatwave

HEATWAVES