Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی، سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل
شائع 29 مئ 2024 03:45pm

پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کہتے ہیں بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی اور قانون اپنا راستہ لیگا۔

انہوں نے پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے، جیلوں میں ملاقاتی کیمرے کوآئی ڈی اے پی ڈیزائن کرے اور تمام سہولتیں دی جائیں۔

punjab