Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹریل فائیو میں 15 سالہ لڑکے کی موت، ساتھی بچوں کا طحہ کی گھبراہٹ کے بارے میں انکشاف

پولیس نے طحہ کے پانچوں دوستوں کے بیان ریکارڈ کر لیے
شائع 29 مئ 2024 03:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد میں ٹریل فائیو سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ طحہ کے پانچوں دوستوں کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ ضرورت پڑنے پر بچوں سے دوبارہ تحقیقات کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں ٹریل فائیو سے گزشتہ دنوں 15سالہ محمد طحہ کی لاش ملی تھی۔ 25 مئی کو محمد طحہ اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراء ٹریل فائیو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طحہ کے تین ساتھیوں سے گزشتہ روز اور آج دو ساتھیوں سے بیانات لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹریل فائیو میں محمد طحہ کا قتل یا حادثہ؟ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں کیوں تبدیل کیا

بچوں کے مطابق محمد طحہ ہائیکنگ کے وقت گھبرایا ہوا تھا، 3 کلو میٹر اوپر جانے کے بعد محمد طحہ کا سانس پھولا ہوا تھا۔

اسلام آباد

islamabad police

hiking trail