Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلٹ پروف گاڑیوں کی نئی پالیسی نافذ، جرائم پیشہ افراد نہیں لے سکیں گے

محکمہ ایکسائز کے تحت رجسٹریشن کی جائے گی، تمام گاڑیوں کا ڈیٹا وزارتِ داخلہ کو فراہم کیا جائے گا
شائع 29 مئ 2024 01:46pm

بلٹ پروف گاڑی خریدنے سے متعلق پالیسی پورے ملک میں نافذ کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے سے متعلق پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی طور پر یا کمپنی کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

کوئی بھی کمپنی 30 کروڑ روپے کا ٹیکس دینے پر اور 3 کروڑ روپے کا ٹیکس دینے پر کوئی بھی فرد بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا اہل ہوگا۔ بلٹ پروف گاڑی وزارت داخلہ کی اجازت سے خریدی یا فروخت کی جاسکے گی۔

نئی پالیسی کے تحت 30 کروڑ تک ٹیکس دینے والوں کو 2 اور 50 کروڑ تک ٹیکس دینے والوں کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

ایک ارب روپے تک ٹیکس دینے والے 4 اور ایک ارب سے زائد ٹیکس دینے والے 6 بلٹ پروف گاڑیاں خرید سکیں گے۔ 6 ماہ کے اندر بلٹ پروف گاڑی کا ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ ہوجائے گا۔

بلٹ پروف گاڑیوں کی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز کے تحت ہوگی۔ ڈیٹا وزارتِ داخلہ کو فراہم کیا جائے گا۔

قتل، اغوا، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے علاوہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے افراد کی خفیہ اداروں سے کلیئرنس بھی لازم ہوگی۔

Bullet proof vehicles

security clearance

Screening

NEW POLICY

SPECIAL PERMISSION

TAX ON TIME