Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کیس : ڈی ایس پی عمیر طارق، ایس ایس پی عمران قریشی اور دیگر بری

پولیس والوں نے مجھ پر دباؤ ڈال کر بیان لیا تھا، مدعی مقدمہ
شائع 29 مئ 2024 12:57pm
ڈی ایس پی عمیر طارق۔۔۔ فائل فوٹو
ڈی ایس پی عمیر طارق۔۔۔ فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے تاجر کے گھر میں ڈکیتی کیس میں ڈی ایس پی عمیر طارق، ایس ایس پی عمران قریشی اور دیگر کو بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں پولیس ڈکیتی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈی ایس پی عمیر طارق، ایس ایس پی عمران قریشی اور دیگر کی بریت پر فیصلہ سنا دیا۔

مدعی مقدمہ نے عدالت میں اپنے بیان حلفی میں کہا کہ عمیر باجاری و دیگر میرے ملزم نہیں ہیں، پولیس والوں نے مجھ پر دباؤ ڈال کر بیان لیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر کراچی میں تاجر کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا الزام تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Police

Dacoits