Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدت نکاح کیس: جج نے اپیلیں کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

خاورمانیکا نےمجھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 01:34pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیے جانے کے بعد جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کو مراسلہ لکھ دیا کہ اپیلوں کو دیگرکسی دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے ہائیکورٹ کو مراسلے میں کہا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیےمقررتھیں، خاورمانیکا نےمجھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عدت نکاح کیس: دوران سماعت گرما گرمی کے بعد پی ٹی آئی وکلا کا خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں حملہ

انہوں نے خط میں مزید کہا کہ عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی، دوبارہ عدم اعتماد پرفیصلہ سنانا درست نہ ہوگا اس لیے اپیلوں کو دیگرکسی عدالت میں ٹرانسفرکرنے کی درخواست ہے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے مزید کہا کہ خاورمانیکا اوروکلا نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنےکی کوشش کی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت خاور مانیکا نے ایک موقع پر کہا کہ ’میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کا خاورمانیکا سے استفسار کیا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟

خاور مانیکا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، بانی پی ٹی آئی نے پچھلی عدالتوں میں بھی ایسا ہی کیا۔ سیشن جج نے کہا کہ کچھ ٹھوس وجہ ہےتوبتائیں۔

بعدازاں سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اب جو فیصلہ ہوگا متنازع ہوگا۔ جس پر کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ بعدازاں سیشن جج شاہ رخ ارجمند اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

Islamabad High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)