Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے
شائع 29 مئ 2024 11:04am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے بعد 31 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آےئ ایف ای ایم) کے حساب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.25 روپے اور ڈیزل میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

پاکستان

petrol rates