پنجاب میں سرکاری سولر سسٹم حاصل کرنے کیلئے کیسے رجسٹر ہوں
پنجاب حکومت نے صوبے میں ’روشن گھرانہ اسکیم‘ کے تحت 50,000 گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔
منصوبے کا مقصد کم استعمال کرنے والے گھرانوں کے لیے بجلی کی لاگت کی جاسکے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل طور پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
پنجاب میں سولر فیکٹریاں لگانے کی تیاری
اسکیم کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرمفت سولر سسٹم کے اہل ہوں گے۔ سولر سسٹم کی لاگت اور ان کی تنصیب سمیت تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
بجلی چوری، میٹر سے چھیڑ چھاڑ، یا کسی دوسری دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث گھرانوں کو پروگرام کے لیے نااہل ہوں گے۔
اہل گھرانے اپنا بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 8800 پر بھیج کر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
اس کے بعد نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اہل صارفین کے ڈیٹا کی تصدیق کرے گی اور اسے مزید تصدیق کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کو فراہم کرے گی۔
تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد، اہل گھرانوں کی حتمی فہرست عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھیج دی جائے گی۔ مزید برآں، توانائی کے محکمے کو اس اقدام کے کامیاب نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک وقف پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری مل گئی ہے۔
Comments are closed on this story.