Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ سے کراچی آنیوالی کوچ سے 2110 کلو چھالیہ ضبط

چھالیہ اور کوچ کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی، کوسٹ گارڈز
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 10:39am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

پاکستان کوسٹ گارڈز نے انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اوتھل کے علاقے میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران کوچ سے 2110 کلو گرام چھالیہ برآمد ہوئی جسے ضبط کر لیا گیا۔ دوسری طرف کراچی میں ریلوے پولیس نے بھاری تعداد میں مضر صحت چھالیہ برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری کوسٹل ہائی وے روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے 2110 کلو گرام چھالیہ ضبط کی۔

جس کے بعد چھالیہ اور کوچ کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

کراچی ریلوے پولیس کی کراچی بندر ایکسپورٹ میں کارروائی

ریلوے پولیس کے مطابق کارروائی میں بھاری تعداد میں مضر صحت چھالیہ برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مضر صحت چھالیہ سٹی کارگو پر لاہور سے بذریعہ مال گاڑی لائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اختر سجاد، سرفراز، عمران اورگل بہادر شامل ہیں، ملزمان سے 13بوروں میں بھاری تعدادر میں چھالیہ برآمد ہوئی۔

ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ چھالیہ چپلوں کے ڈبوں کے نیچے چھپائی گئی تھی، جو مزدا ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے پکڑی گئی، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

karachi

quetta

Smuggling