Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

فرانس کی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

اسپیکر کے فیصلے کے بعد رکن پارلیمنٹ 'وکٹری' کا سائن بناتے ہوئے ایوان سے چلے گئے
شائع 29 مئ 2024 08:55am

فرانسیسی پارلیمنٹ نے بائیں بازو کے ایک رکن پارلیمنٹ کو ایوان میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر مارسیلی سے ریڈیکل لیفٹ فرانس انبوڈ (ایف ایف آئی) کے رکن پارلیمنٹ سیبسٹین ڈیلوگو نے حکومت سے فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرایا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے رکن پارلیمنٹ کے عمل کو ”ناقابل قبول“ قرار دے کر اس کی مذمت کی اور دو ہفتوں کے لیے معطل کردیا۔

دو ہفتوں کے لیے معطل کیے گئے رکن پارلیمنٹ ’وکٹری‘ کا سائن بناتے ہوئے ایوان سے چلے گئے۔ خیال رہے کہ رکن پارلیمنٹ کی معطلی اس دن عمل میں آئی جب اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

France

Israeli Operation in Rafah

NORWAY TO RECOGNIZE PALESTINE