Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطینی شہداء کے لواحقین شاہی مہمانوں کے طور پر حج ادا کریں گے

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر1000 فلسطینی شہداء کے لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے
شائع 28 مئ 2024 10:00pm

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 1000 فلسطینی کے لواحقین کوحج کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت دیدی ۔

شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں :

حج کس طرح ادا کیا جاتا ہے

ایک روزہ حج پیکج کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

سعودی پریس ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 13 سو عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔

Hajj

Hajj 2024

HAJJ PILGRIMAGE

HAJJ OPERATION