Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں کہاں کہاں مویشی منڈی لگیں گی ؟

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا عید الاضحٰی کے سلسلے میں 11 عارضی مویشیوں منڈیوں کے قیام کا فیصلہ
شائع 28 مئ 2024 09:06pm

راولپنڈی میں کہاں کہاں مویشی منڈی لگیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئی ۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے عید الاضحٰی کے سلسلے 11 عارضی مویشیوں منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے مویشیوں منڈیاں عید الاضحٰی سے 10 دن قبل فعال ہونگی ۔

کینٹ میں 3 مویشی منڈیاں ،کوہ نور مل، الحرام سٹی ،مصریوٹ اورگلستان کالونی کے مقام پرقائم ہونگی، تحصیل سٹی میں 1 مویشی منڈی جوکہ خیابان سرسید سیکٹر ٹو کے مقام پر قائم کی جائے ، تحصیل صدر میں راوت کے مقام پرمویشی منڈی قائم کی جائے گی۔

گوجر خان میں 2 مویشی منڈیاں ،مجید موڑ پر مین جی ٹی روڈ پر ہونگی، ٹیکسلا میں 2 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

مین جی ٹی روڈ اور ایچ آئی ٹی نزد اتواربازار ٹیکسلا کینٹ میں ہوگی، کلرسیداں اورکہوٹہ میں بھی ایک مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔

کلرسیداں میں منگال بائی پاس مویشی سیل پوائنٹ پرعارضی مویشی منڈی قائم کی جائے گی جبکہ کہوٹہ سخی سرورٹنگی روڈ کے مقام پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشیوں منڈیاں عید الاضحٰی سے 10 دن قبل فعال ہونگی ۔

eid ul adha

Eid Ul Adha 2024

Maweshi Mandi