Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ

ملزمان 3موٹرسائیکلوں پرگینگ کی شکل میں لوٹ مارکرتے تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 04:35pm

کراچی میں ناظم آباد پولیس نے ایک ہی دن میں 25 موبائل فون اور 3 موٹرسائیکلیں چھینے والے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 3موٹرسائیکلوں پرگینگ کی شکل میں لوٹ مارکرتے تھے کہ پولیس سے ٹکراؤ ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے ملزمان کا ویڈیو بیان جاری کیا۔

ویڈیو بیان میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کے گینگ نےایک ہی دن میں 3 موٹرسائیکلیں چھینی، علاوہ ازیں ملزمان گاڑیاں چھیننے، کارچوری کرنےکے ساتھ مختلف ڈکیت گروپ بھی چلارہا تھا۔

ویڈیو بیان میں ملزم علی شیرنے 7 کاریں،40 موٹرسائیکل چھیننےکا بھی اعتراف کیا۔ گرفتارملزمان میں معاویہ، جبار، منظور، امتیاز، علی شیر،عبارشامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان دوسرے گینگز کو کرائے پر اسلحہ بھی فراہم کرتے تھے۔

sindh

police

Sindh Police