Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے جامع پلان ترتیب دے دیا، وزیراعظم

چینی باشندوں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائےگی، شہباز شریف
شائع 28 مئ 2024 01:27pm

وزیراعظم کے زیر صدارت پاکستان اورچین کے درمیان اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے کہا کہ چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائےگی اور اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سےدوطرفہ معاشی تعلقات پرتجاویز پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے اور چین کیساتھ ترجیحاًزراعت،آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتےہیں۔

وزیراعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافےکاخواہاں ہیں، حکومت چینی صنعت کاروں اورسرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائےگی، چینی شہریوں کی سکیورٹی کےلیےجامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہک ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا، متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کےنئےمنصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں۔

china

پاکستان