Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل

شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
شائع 28 مئ 2024 01:10pm

وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے ممبران میں 11 وفاقی وزرا ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، وزیر قومی غذائی تحفظ، وفاقی وزیر برائے پاور، وفاقی وزیر آبی وسائل، وزیر قانون و انصاف، وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر برائے پیٹرولیم کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس اسپیشل انویٹیشن کے زریعے شرکت کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلے کر کے اپنی سفارشات کابینہ کمیٹی کو ارسال کرے گی جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

پاکستان

Special Investment Facilitation Council (SIFC)