Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا خلیل الرحمان قمرنے ماہرہ خان کو کام کی پیشکش کی ہے؟

دونوں کے درمیان کئی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 01:30pm

خلیل الرحمان قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ مانگ والے اور مشہور مصنف ہیں۔ ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ماروی سرمد کے ساتھ جھگڑے کے بعد سے وہ عوامی سطح پر بھی بہت جھگڑے میں رہے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر پر ماہرہ خان نے مذکورہ شو میں ان کے رویے کے خلاف بیان دیا تھا۔ ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

https://www.aaj.tv/news/30342067

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ تاہم خلیل الرحمان قمر خود ماہرہ کو ان کے بیان پر معاف نہیں کر سکے ، کیونکہ انہوں نے اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ بات کہی ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کو اپنے پروجیکٹس سے ایک آپشن کے طور پر ڈراپ کر دیا اور انہوں نے ”صدقے تمہارے“ کے بعد ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

ناراض پھپو’ ماہرہ سے معافی مانگنے کے مطالبے پر خلیل الرحمان تنقید کی زد میں

حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے جنہوں نے ان کے خلاف عوامی سطح پر بات کی۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ چیزیں بدل گئی ہیں، کیونکہ خلیل الرحمان قمراپنی آنے والی فلم مرزا جٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ، جس میں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کی کاسٹ میں سینیئر ادا کار سہیل احمد بھی شامل ہیں۔ ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ، کام تو کرنا ہے نا۔ ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں، تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities