Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے شہباز شریف کو بریفنگ دی جائے گی
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 02:24pm

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طلب و رسد کے حوالے سے اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی بریف کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے ہیں۔ کئی مقامات پر 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اب تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا جبکہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔

لوڈ شیڈنگ، بجلی کی طلب ور سد سے متعلق اجلاس آج طلب کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔

ادھر پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے پشاورایم ون سے چارسدہ تک موٹروے کو بند کردیا۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے شہریوں نے موٹروے کو احتجاجاً بند کردیا۔

مظاہرین نے کہا کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کرینگے۔

Loadshedding

PM Shehbaz Sharif

loadshedding against protest