Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

والدہ کو بچے دینے کے عدالتی حکم پر والد کو طیش آگیا، بیٹیاں ہی قتل کر دیں

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 04:45pm
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو

پاکستان میں جہاں قتل و ڈکیتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، وہیں اب عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں پنجاب کے ضلع بہاولپور میں باپ اپنی ہی دو کمسن بچیوں کو قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے بچیوں کو والدہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد کے بجائے والد نے بیٹیوں کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

بہاولپور کی عدالت میں میاں بیوی اور بچوں کے حوالےسے کیس سنا جا رہا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا۔

دوسری جانب میاں بیوی کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا، جس پر اہلیہ شوہر سے الگ ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسافرخانے میں سرفراز نامی شخص اور اہلیہ آسیہ کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، جس کے بعد آسیہ بچیوں کو لے کر میکے آ گئی تھی۔

عید الاضحی سے قبل بکروں کی ’گن پوائنٹ‘ پر چوری، لاہور میں واردات کی فوٹیج منظر عام پرآگئی

جس کے بعد سرفراز آسیہ کے گھر پہنچا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اسی دوران باپ نے لوہے کے سریے کے وار سے اپنی ہی دونوں بیٹیوں کو زخمی کر دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کی جانب سے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

punjab

bahawalpur

killed

Arrested

father

daughter