Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزارت داخلہ سمیت مختلف وزارتوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور
شائع 27 مئ 2024 08:55pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ مختلف وزارتوں کے لیے گرانٹس کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کے لیے 2.3 ملین کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کی 200 ملین کے اضافی فنڈز فراہمی متعلق سمری منظور کرلی گئی جبکہ وزارت قانون و انصاف کے لیے 19.3 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی۔

سپارکو کی ”پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم“ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 4050 ملین روپے کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی۔

ایس این جی پی ایل پرمبنی پلانٹس کو 31 مارچ سے 30 ستمبر 2024 تک 6 ماہ کے لیے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی، منظوری سے خریف کے لیے یوریا کھاد کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

ECC

Finance minister

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

Muhammad Aurangzeb

ECC DECISIONS