Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

پیمرا کے 21 مئی کے نوٹی فکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پرعملدرآمد روک دیا گیا، پیمرا، وزارت اطلاعات و دیگر کو نوٹس
شائع 27 مئ 2024 02:30pm

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

عدالت نے عدالتی کاروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت میں پیمرا کے 21 مئی کے نوٹی فکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پرعملدرآمد روک دیا۔

عدالت نے پیمرا کو میڈیا کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے 6 جون تک جواب طلب کرلیا۔ عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیمرا چینلز کو اس قسم کی ہدایات جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

انہوں نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اس پابندی کی آڑ میں پیمرا نے عدلیہ پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے ، کس کارروائی کی کوریج ہوگی اور کس عدالتی کارروائی پر پابندی ہوگی یہ فیصلہ کرنا عدلیہ کا اختیار ہے۔

عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن چیلنج

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض ریمارکس یہ آبزرویشن نشتر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

PEMRA

Sindh High Court