Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس آئی ایف سی میں 7 ڈیسک قائم کیے گئے ہیں،عطا تارڑ

سفارتی کامیابیاں مل رہی ہیں، دوست ممالک کے سرمایہ کار خوش ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
شائع 27 مئ 2024 02:20pm

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا محمد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہٰں۔ ناروے اور آئر لینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے۔ پاکستان نے فلسطین کے لیے ہمیشہ آواز اتھائی ہے۔ ہم چاہتے ہیں غزہ پر اسرائیلی حملے بند ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کا بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل میں 7 ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دوست ممالک کے سرمایہ کار بہت خوش ہیں۔ معیشت پروان چڑھ رہی ہے۔

زرِمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے مثبت پریس ریلیز جاری کی ہے۔ تجارتی خسارہ گھٹا ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک سوال پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ وزیرِ اعظم چند روز میں چین کا دورہ کریں گے۔

sifc

ATA MUHAMMED TARAR

SEVEN DESKS

ECONOMY FLOURISHING