Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی ویزا نہ ملنے پر غصے کا اظہار، گھر کی چھت پر ’مجسمہ آزادی‘ سجا لیا

سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں
شائع 27 مئ 2024 02:08pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ اے این آئی/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ایکس/ اے این آئی/ ویڈیو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی شہری نے امریکہ سے محبت کا کچھ اس طرح سے اظہار کیا ہے، جو کہ سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہا تھا۔

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جھلندر میں دلبیر سنگھ نامی شہری نے اپنے گھر کی چھت پر امریکی آزادی کا مجسمہ لگا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں رہائش اختیار کیے ہوئے دلبیر سنگھ جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، ضلع جھلندر کے گاؤں باجوہان خورد گاؤں میں کرین کی مدد سے آزادی کا مجسمہ لگایا گیا ہے۔

اپنی ہی اولاد کو کولڈ ڈرنک پلا کر مارنے والی خاتون جیل منتقل

تفصیلات کے مطابق دلبیر سنگھ امریکہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھا، تاہم اب وہ کینیڈا میں رہ رہا ہے۔

دوسری جانب اے این آئی کے مطابق دلبیر سنگھ کے ویزا کی درخواست مسترد ہوگئی تھی، جس کے بعد دلبیر نے یہ قدم اٹھایا۔

جبکہ دلبیر کے والد سنتوخ سنگھ کا کہنا تھا کہ بیٹے کا خواب تھا کہ اس کے گھر کی پہچان دور سے بھی ہو جائے، ایسا ہی کچھ کرنا چاہتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ اپنے دو منزلہ گھر کی چھت پر دلبیر نے امریکی آزادی کا مجسمہ لگا دیا۔

اس قسم کا مجسمہ ریاست پنجاب میں کہیں تعمیر نہیں ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ سب کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ 20 فٹ اونچا اور 3 لاکھ بھارتی روپے میں تیار یہ مسجمہ ہو بہو امریکہ کے آزادی کے مجسمے سے مماثلت رکھتا ہے۔

102 سال پرانی گاڑی میں دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

تاہم مجسمے کے ہاتھ میں مشعل موجود ہے، ساتھ ہی اس میں پھول بھی موجود ہیں، جبکہ والد اپنے بیٹے پر فخر کر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ بیٹا بیرون ملک رہنے پر بھی اپنی روایات کو نہیں بھول پایا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی توجہ دی جا رہی ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Indian

punjab

US visa

statue of liberty

rejected